ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹر : لاک ڈاون میں ڈھیل ، رات آٹھ بجے تک کھلیں گی دکانیں ، مذہبی مقامات رہیں گے بند

مہاراشٹر : لاک ڈاون میں ڈھیل ، رات آٹھ بجے تک کھلیں گی دکانیں ، مذہبی مقامات رہیں گے بند

Mon, 02 Aug 2021 23:54:20    S.O. News Service

ممبئی،2؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) حکومت مہاراشٹر نے کورونا وائرس وبا کے دوران عائد پابندیوں میں منگل 3 اگست سے رعایت دینے کا آج وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے اعلان کیا ہے ۔ جن اضلاع میں کووڈ کا اثر کم ہے ، دکانیں شام 4 بجے کے بجائے رات 8 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔ گیارہ اضلاع میں اب بھی تیسرے مرحلے کی پابندیاں عائد رہیں گی ۔

ادھوٹھاکرے نے مزید کہا کہ لوکل ٹرینوں کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور یہ کام مرحلہ وار کیا جائے گا ۔ جبکہ مہاراشٹرمیں کولہاپور، سانگلی ، ستارا، پونے، رتناگیری، سندھودرگ، شولاپور، احمدنگر، بیڑ، رائے گڑھ اور پالگھرمیں تیسرا مرحلہ برقراررہے گا۔ ممبئی میں بھی دکانوں کو رات آٹھ بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ، لیکن سنیچر کو دوپہر تین بجے تک ہی دکانیں کھلی رہیں گی۔ سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر پوری طرح سے کھول دئے گئے ہیں ۔ گارڈنس بھی ورزش، جوگنگ اور سائیکلنگ کے لیے کھلے رہیں گے ۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق مسجد، مندر، کلیسا اور دیگر عبادت گاہیں بند رہیں گی ۔ سنیما ہال، ڈرامہ تھیٹر وغیرہ مکمل طور پر آئندہ حکم تک بند رہیں گے ۔ ہوٹل پر پرانا حکم نافذ رہے گا ۔ رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو رہے گا ۔

ادھر مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس وبا کے 376 نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور چار افراد کی موت ہوئی ہے ۔ صحت کے عہدیداروں نے پیر کو یہ اطلاع دی ۔ تفصیلات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے بیڑ سب سے زیادہ متاثر رہا ہے ، جہاں 200 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور دو افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ اس کے بعد اورنگ آباد میں 36 کیس رپورٹ ہوئے اور ایک شخص کی موت ہوئی ۔

اس دوران پانچ کیس پربھنی میں ایک موت ، عثمان آباد میں 83 کیس ، لاتور میں 27 کیسز ، جالنا میں 24 ، ہنگولی میں ایک اور ناندیڑ میں اس دوران کوئی کیس سامنے نہیں آیا ۔


Share: